میڈیکل بورڈ کی نوازشریف کے کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنے کی سفارش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

میڈیکل بورڈ کی نوازشریف کے کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنے کی سفارش

 اسلام آباد: میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنے کی سفارش کردی ہے۔

 میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنے کی سفارش کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیتھی ٹرائزیشن کے عمل میں طبی تشخیص کے لئے حرکت قلب اور شریانوں کی اندرونی جانچ کی جاتی ہے، یہ ٹیسٹ انجائنا کی علامات کے پیش نظر مزید مینجمنٹ کے لئے کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیتھی ٹرائزیشن ٹیسٹ کے دوران دل کی سرجری کا بھی بندوبست کیا جائے، قلب کے معائنے کے دوران نفرالوجسٹ بھی موجود ہونا لازم ہے کیونکہ مریض کی ہارٹ سرجری ہوچکی ہے اور ایک سے زائد بیماریوں میں مبتلا ہونے کی دیرینہ میڈیکل ہسٹری بھی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کیتھی ٹرائزیشن کے عمل کے دوران کسی پیچیدگی کے امکان کے پیش نظر دل کے آپریشن کا انتظام کرنے کو کہاگیا ہے، نوازشریف گردے کے پرانے مریض ہیں، دل کا کرونری اینجیوگرام کرنے کی صورت میں گردے کے بعض مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، گردے کی دیکھ بھال اور علاج دل کا کرونری اینجیو گرام کرتے ہوئے نیفروپیتھی کی پیچیدگیوں سے بچاو کے لئے ضروری ہے۔

The post میڈیکل بورڈ کی نوازشریف کے کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GA6js0