ہری پور: بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دلہا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے علاقے بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دلہا کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دولہے کی حالت مزید بگڑنے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ جوڑے کی 3 روز قبل شادی ہوئی تھی اور کمرے میں گیس بھرنے کے باعث واقعہ پیش آیا، دلہن کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post ہری پور میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2NcE03n