ہانگ کانگ کی تاریخ میں گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ضبط - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہانگ کانگ کی تاریخ میں گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ضبط

ہانگ کانگ میں 80 ملین ڈالر مالیت کے گینڈے کے سینگ ضبط کرلیے گئے جن کا وزن ایک من ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کسٹم نے گینڈے کے سینگوں کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ سے ویت نام اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا جو کارٹن کے دو بڑے ڈبوں میں سینگ لے جارہے تھے۔

ضبط کیے گئے سینگوں کا وزن ایک من ہے اور اس کی مالیت 80 ملین ڈالر تک بنتی ہے۔ یہ ہانگ کانگ میں ضبط کیے گئے گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔  کسٹم حکام نے اس کارروائی کو نادر جانوروں کے اعضاء کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

واضح رہے کہ معدوم ہوتے گینڈوں کے شکار پر عالمی سطح پر پابندی عائد ہے، دنیا بھر میں صرف 29 ہزار کے لگ بھگ گینڈے ہی زندہ رہ گئے ہیں اور قیمتی سینگوں کے لالچ میں لوگ ان کے شکار کی تگ ودو میں لگے رہتے ہیں۔

The post ہانگ کانگ کی تاریخ میں گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2TYfIfG