مریخی جہاز ’اَپرچونٹی‘ مردہ قرار، مشن ختم کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مریخی جہاز ’اَپرچونٹی‘ مردہ قرار، مشن ختم کرنے کا اعلان

پیساڈینا، کیلیفورنیا: امریکی خلائی ادارے ناسا نے مسلسل 15 برس تک مریخ پر گھومنے اور وہاں کی انتہائی قیمتی معلومات فراہم کرنے والے خلائی جہاز ’اَپر چونیٹی opportunity ‘ کو تقریباً ناکارہ قرار دیتے ہوئے اس مشن کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں مریخ پر ریت کا شدید طوفان آیا تھا جس کے بعد سے ’اپر چونِٹی‘ کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ماہرین نے بار بار اس کی جانب سگنل بھیجے اور اپر چونِٹی کا انتظار کیا لیکن اس کمانڈ کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس کے بعد ماہرین نے اتفاق کیا کہ اب یہ روبوٹ زمین سے دوبارہ کبھی رابطہ نہیں کرسکے گا۔

ناسا کے ماہرین نے باضابطہ کسی اعلان سے قبل اپنی آخری سرتوڑ کوشش کی اور دنیا بھر میں پھیلے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کو بھی آزماتے ہوئے اپر چونٹی کو کئی پیغامات بھیجے لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوا اس کا باضابطہ اعلان ناسا کے ماہرین جلد گے۔

دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے ناسا کے سائنس دانوں اور انجینئرز کی ٹویٹس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ ناسا باضابطہ طور پر اس خلائی جہاز کو خدا حافظ کہہ دے گا۔

اپنے 15 سالہ مشن کے دوران اپر چونٹی نے مریخ کی ان گنت زبردست تصاویر اور ویڈیو بھیجیں، وہاں قدیم برف کے آثار دریافت کیے اور سب سے بڑھ کر 45 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ اس معلومات کی بنا پر مریخ کے اگلے مشن کی تشکیل اور منصوبہ بندی بھی بہت مدد ملے گی۔

The post مریخی جہاز ’اَپرچونٹی‘ مردہ قرار، مشن ختم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی http://bit.ly/2tmHY0b