چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی روانہ ہوں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی روانہ ہوں گے

 لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، یو اے ای میں اپنے دورے کے دوران چیف سلیکٹر نہ صرف پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ کینگروز کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے، اس تجویز پر عمل کیے جانے کی صورت میں پی ایس ایل 4 کے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

The post چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی روانہ ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2twDBj6