دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے پر فضائی میزبانوں کی طلبی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے پر فضائی میزبانوں کی طلبی

 کراچی: پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر فلائٹ سروسزنے دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے پر پرواز کے فضائی میزبانوں کو طلب کر لیا۔

دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے کا معاملے پر پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر فلائٹ سروسزنے مذکورہ پروازکے فضائی میزبانوں کو طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس میں فضائی میزبانوں سے سخت بازپرس کی گئی۔ فضائی میزبانوں سے 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی کہ کھانے میں کیڑے کی فوٹیج ٹی وی چینلز کے پاس کیسے پہنچی؟ ،مسافرنے فضائی میزبانوں کے ہوتے ہوئے کیڑے کی فوٹیج کیسے بنائی؟۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم نے عملے کو وارننگ دی کہ تمام فضائی میزبان ذمہ دارکاتعین کریں۔

The post دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے پر فضائی میزبانوں کی طلبی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UJ84WN