دفتر خارجہ کا پاکستان میں طالبان امریکا مذاکرات سے اظہار لاعلمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دفتر خارجہ کا پاکستان میں طالبان امریکا مذاکرات سے اظہار لاعلمی

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان میں امریکا افغان طالبان مذاکرات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں پاکستان میں ہونے والے امریکا افغان مذاکرات کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں جب کہ طالبان رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کا بھی معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان اورامریکا کے درمیان مذاکرات 18 فروری کو پاکستان میں ہوں گے

افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغانستان میں 17 سال سے جاری امریکی اتحادی افواج اورطالبان کے درمیان جاری لڑائی ختم کرنے اورامن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں طالبان اورامریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور18 فروری کواسلام آباد میں ہوگا اور طالبان کا وفد وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔

The post دفتر خارجہ کا پاکستان میں طالبان امریکا مذاکرات سے اظہار لاعلمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GEJVwE