لاہور: چین کے بعد ترکی کے کرکٹرز بھی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن گئے اور پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔
پشاور زلمی نے برادر ملک ترکی کو بھی پی ایس ایل جوش کا حصہ بنادیا ہے، ترکی کے 2 نوجوان کرکٹرز پی ایس ایل 4 کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے۔ ترکش کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین پی ایس ایل 4 میں پشاور زلمی اسکواڈ کےساتھ ٹریننگ حاصل کریں گے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ترکی کے دونوں کرکٹرز کو زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سے بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔ گزشتہ سال چین اور رواں سال ترکی کے کرکٹرز کے زریعے پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہوگی، زلمی ٹیم کے ترجمان کےمطابق ترکی کے دونوں کرکٹرز نے پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ آئی سی سی کی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ بھی کی۔
The post ترکی کے کرکٹرز پشاور زلمی کا حصہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2N4PSEb