پٹ بل نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پٹ بل نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

پاپ اسٹار پٹ بل نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔

آزمائشی پرواز کے دوران پاپ اسٹار کے جہاز کے انجن کا ٹکڑا الگ ہوگیا۔ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی، بونی ایم، جنون بینڈز، فواد خان، آئمہ بیگ،  شجاع حیدر کیساتھ پٹ بل نے بھی سٹیج پر جلوہ گر ہونا تھا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پاپ سنگر نے بتایا کہ آزمائشی پرواز میں جہاز کے انجن کا ایک ٹکڑا الگ ہوگیا، طویل سفر کے پیش نظر دبئی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا حصہ نہ بن پانے پر معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایونٹ میں پرفارم کروں گا،امید ہے کہ ‏شائقین ایک شاندار لیگ اور جاندار کرکٹ مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

The post پٹ بل نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2N6PULK