کچھ ادویہ ساز کمپنیاں منشیات کے کالے دھندے میں ملوث ہیں، آئی جی اسلام آباد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کچھ ادویہ ساز کمپنیاں منشیات کے کالے دھندے میں ملوث ہیں، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ کچھ ادویہ ساز کمپنیاں منشیات کے کالے دھندے میں ملوث ہیں۔

اسلام آباد میں میاں عتیق شیخ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس ہوا۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین ماہ کے دوران منشیات کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے گئے اور 7 سو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کچھ ادویہ ساز کمپنیاں بھی اس کالے دھندے میں ملوث ہیں، جو دوائیں بغیر نسخے کے فروخت نہیں ہونی چاہئیں وہ با آسانی مل جاتی ہیں، ایسی دوائیں بھی دستیاب ہیں جن کے استعمال سے نوجوان 24 گھنٹے تک سوتے ہی نہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ آپ ان معاملات کو اپنے طور پر قانون کے مطابق دیکھیں۔

میاں عتیق شیخ نے اسلام آباد میں جعلی ڈاکٹرز اور کلینکس کے سر عام کام کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ جعلی ڈاکٹرز اور اسپتالوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایک ماہ میں اتھارٹی بنائی جائے۔

The post کچھ ادویہ ساز کمپنیاں منشیات کے کالے دھندے میں ملوث ہیں، آئی جی اسلام آباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2E7fFca