سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی پُروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے عطا کیا۔

سعودی ولی عہد سے آرمی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے پاک سعودی دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ افغان طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

saudi-prince-and-army-chief-1550482629

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں ممالک میں دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

پھر شہزادہ محمد بن سلمان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی شامل تھے۔

اس کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ بگھی میں سوار ہوکر ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں پروقار تقریب جاری ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی سعودی ولی عہد کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کریں گے جبکہ دونوں رہنما خطاب بھی کریں گے۔

saudi-prince-victoria-1550482632

تقریب میں سعودی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے۔

The post سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://www.express.pk/story/1557396/1