مجھے اسٹار کرکٹر بنانے میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا، فخرزمان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مجھے اسٹار کرکٹر بنانے میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا، فخرزمان

 دبئی:  فخرزمان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹر سے اسٹار بنانے میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کے خلاف ففٹی بناتے ہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے بتا دیا تھا کہ پاکستان کیلیے کھیلنے کا موقع دیا جائے گا، پی ایس ایل میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دینے کا سنہری موقع ملتا ہے۔

انٹرنیشنل اسٹارز سمیت دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر کارکردگی میں نکھار آتا ہے، اےبی ڈی ویلیئرز کی آمد سے لاہور قلندرز کی مڈل آرڈر مضبوط ہوئی ہے، محمد حفیظ اور حارث سہیل بھی موجود ہوں گے،پوری کوشش ہوگی کہ اپنی ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔

The post مجھے اسٹار کرکٹر بنانے میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا، فخرزمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2By2FKM