سانحہ ساہیوال؛ مقتولین کے ورثا کا جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سانحہ ساہیوال؛ مقتولین کے ورثا کا جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

ساہیوال: سانحہ ساہیوال میں مقتولین کے ورثا نے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے ممبران نے خلیل اور ذیشان کے بھائیوں سے ملاقات کی، جے آئی ٹی نے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے خلیل اور ذیشان کے بھائی کو پولیس کلب میں بلوایا لیکن مقتولین کے بھائیوں نے بیانات ریکارڈکروانے سے انکار کردیا، ورثا نے واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملاقات میں مقتول خلیل کے وکیل یبرسٹر احتشام بھی شامل تھے جب کہ جے آئی ٹی مزید تحقیقات کے لیے آج ساہیوال پہنچے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

The post سانحہ ساہیوال؛ مقتولین کے ورثا کا جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MVJrna