اب ہر بات بھلا کر صرف کھیل پر توجہ ہوگی، سرفراز احمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اب ہر بات بھلا کر صرف کھیل پر توجہ ہوگی، سرفراز احمد

 کراچی: عالمی کپ تک کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کیے جانے والےسرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی کاشکر گزار ہوں کہ اس نے میگا ایونٹ کے لیے مجھے پر اعتماد کرتے ہوئے قیادت کی ذمہ داری برقرار رکھی، میں اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔

پی سی بی کے سربراہ احسان مانی سے لاہور میں ملاقات کے بعد ورلڈ کپ تک کپتان برقرار  رہنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کراچی پہنچنے کے بعد نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ 2019 کے لیے تقرری کے اعلان سے میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا اور میری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان نےکہا کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیشہ کی طرح مجھ سے محبت کا اظہار کیا، اب ہر بات بھلا کر اب صرف کھیل پر توجہ ہوگی۔

ایک اورسوال کے جواب میں سرفرازاحمد نے کہا  کہ ہمارے کھلاڑیوں میں فائٹنگ  اسپرٹ موجود ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کےساتھ مل کر مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے،بھرپور کوشش ہوگی کہ عالمی کپ میں بہتر نتائج فراہم کریں،عالمی کپ سے پہلے پی ایس ایل فور کا انعقادہمارےلیےسود مندرہے گا۔

The post اب ہر بات بھلا کر صرف کھیل پر توجہ ہوگی، سرفراز احمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2S8DHMx