جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے، شاہد خاقان عباسی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے، شاہد خاقان عباسی

ایبٹ آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نااہل اور کرپٹ لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا، گیس کی قیمت میں 350 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل میں ہوتے ہوئے بھی سیاست کا محور ہیں جب کہ ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

The post جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ErFvrj