بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

 اسلام آباد: نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا، صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق جنوری میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی تحریری طور پر بتائے کہ فرنس آئل سے بجلی کیوں پیدا کی، گزشتہ ماہ بھی تفصیلات مانگی گئیں لیکن سی پی پی اے نے جواب نہیں دیا تاہم اگر ایل این جی سے پیداوار ہوتی تو قیمت میں اضافے کے بجائے کمی ہو سکتی تھی۔

The post بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2IrWWfx