پنجاب بھر میں سردی کی شدت برقرار، کئی علاقوں میں دھند کے ڈیرے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب بھر میں سردی کی شدت برقرار، کئی علاقوں میں دھند کے ڈیرے

لاہور: پنجاب بھر میں سردی کی شدت برقرارہے جب کہ کئی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ کئی علاقوں میں دھند  چھائی  ہوئی ہے محکمہ موسمیات نےآئندہ چند روز تک موسم سرد اور خشک رہنے  کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالائی میں20، مالم جبہ میں 17، نارووال میں9 اور مری میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، علاوہ ازیں کالام میں 5 اورمالم جبہ میں 4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ، قلات، زیارت میں منفی6، کالام میں منفی 5، کوئٹہ، اسکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف گزشتہ رات قومی شاہرات پر دھند چھائی رہی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پھول نگر، جمبر، پتوکی، بستی ملوک، لودہراں بائی پاس اور لاہور سے شیخو پورہ تک موٹروے دھند کی لپیٹ میں رہے۔

The post پنجاب بھر میں سردی کی شدت برقرار، کئی علاقوں میں دھند کے ڈیرے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2S6Ba0t