اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

 اسلام آباد: اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دوروزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے دورہ میں اہم امورزیر بحث رہے۔

کمانڈر اِن چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطہ کے امن واستحکام پراہم بات چیت کی گئی۔ سول قیادت نے اسلامی فوجی اتحاد کو دہشتگردی کے خلاف بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروادی اورمسئلہ یمن میں پاکستان کے ثالثی کردار کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔

The post اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BxMT2S