پی ایس ایل میچز کی میزبانی، قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ایس ایل میچز کی میزبانی، قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں جاری

لاہور: پاکستان سپرلیگ فور کے میچز کی میزبانی کیلیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

پی ایس ایل فور کے ایک ایلیمنیٹرسمیت 3میچز قذافی اسٹیڈیم میں 9، 10 اور 12مارچ کو کھیلے جائیں گے، ڈریسنگ روم کے ساتھ ایک نئی دیوار تعمیر کی جارہی ہے، رنگ وروغن کا مرحلہ بھی جاری ہے۔ مین بلڈنگ کے تیسرے فلور پر پرانے وی آئی پی باکسز کو گرا کر کر نئے بنادیئے گئے ہیں۔

گراونڈ کے گھاس کو تروتازہ رکھنے اورخوبصورتی کے لیے روزانہ پانی دیاجارہاہے۔ پہلے سے موجود 35 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کو دوبارہ فعال بنایاجارہاہے۔کرکٹ کے متوالے لاہور قلندر کے اے بی ڈی ویلیئرزکو 9 مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف اس گراونڈ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

 

The post پی ایس ایل میچز کی میزبانی، قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2Ed97sF