اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ

 دبئی: پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چوتھے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عرفان نے 25 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان کو پویلین واپس بھیجا اور اگلے ہی اوور میں علی شیفق نے کیمرون ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔

لیونک رونکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن شاہد آفریدی نے انہیں 51 رنز پر پویلین بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں جنید خان نے حسین طلعت کو بھی آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرواکر اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

فلپ سالٹ بھی 4 رنز بناکر آفریدی کا شکار بنے، پچھلے میچ کے ہیرو آصف علی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شاداب خان بھی 15 رنز بناکر علی شفیق کا شکار بنے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان، علی شفیق اور شاہد آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی ہے تاہم ملتان سلطانز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

The post اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2GSfBir