بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 18 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

گزشتہ روز بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ  اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز قلات سے 60 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

The post بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TQMsYd