بھارت اور پاکستان کشیدگی کے خاتمے کیلیے تحمل سے کام لیں، چین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کشیدگی کے خاتمے کیلیے تحمل سے کام لیں، چین

بیجنگ: چین نے بھارتی فضائیہ کے مبینہ سرجیکل اسٹرئیکل کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ پر پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے خاتمے کے لیے تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت کی ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لُو کنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے برداشت اور ضبط سے کام لینا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان خطے کے لیے سازگار بہتر تعلقات قائم ہوسکیں۔

ترجمان لُو کنگ کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کے ہولناک نتائج ہوسکتے ہیں جس سے صرف فریقین ہی نہیں بلکہ پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔ دنیا کسی اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پاک فضائیہ کے چاک و چوبند شاہینوں نے ناکام بناتے ہوئے بھارتیوں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

The post بھارت اور پاکستان کشیدگی کے خاتمے کیلیے تحمل سے کام لیں، چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2GMTJW9