لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر گڑھا پڑنے کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر گڑھا پڑنے کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی

 لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی۔

لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، پی آئی اے کے پائیلٹ نے سول ایویشن کو شکایت کی جس کے بعد رن وے کو مرمت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ کا رن وے بند ہونے کی وجہ سے دبئی، کراچی اور دیگر شہروں سے آنے والی پروازوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملہ اسٹیشن مینیجر کی نگرانی میں مسافروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور مسافروں کو اسنیکس اور مشروبات فراہم کیے جارہے ہیں، سول ایوی ایشن کی جانب سے جیسے ہی رن وے کھولنے کے احکامات ملیں گے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

The post لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر گڑھا پڑنے کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2timKAn