55 سالہ شخص نے اپنے جسم کو کارٹون کریکٹر ’ماسٹر روشی‘ کے قالب میں ڈھال لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

55 سالہ شخص نے اپنے جسم کو کارٹون کریکٹر ’ماسٹر روشی‘ کے قالب میں ڈھال لیا

کیلیفورنیا: ویت نام سے تعلق رکھنے والے امریکا کے 55 سالہ شہری نے اپنے جسم اور حلیے کو جاپانی کارٹون کریکٹر ’ماسٹر روشی‘ کے قالب میں ڈھال لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کو کارٹون کریکٹر کی ’کاربن کاپی‘ بنانے والا مداح کوئی کم عمر لڑکا یا طالب علم نہیں بلکہ ایک 55 سالہ شخص ہے۔ باڈی بلڈنگ کا شوق رکھنے والے امریکی شخص نے اپنے جسم کے خدوخال کو ماسٹر روشی سے شباہت دینے کے لیے دن رات محنت کی اور بالآخر ثمر پالیا۔


View this post on Instagram

Master Roshi / Master Ly

A post shared by IFBB PRO Nhon Ly (@master_roshi_real_life) on May 28, 2017 at 2:00pm PDT

یوں تو امریکی شخص جو اپنا تعارف ماسٹر روشی کے نام سے ہی کرانا پسند کرتے ہیں نوجوانی سے ہی باڈی بلڈنگ کے دلدادہ تھے تاہم ماسٹر روشی بننے کے لیے انہیں کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت کرنی تھی۔ جس میں 5 گھنٹے کی جم، پروٹین سے بھرپور غذا اور ایک گھنٹے تک مسلسل دوڑے جانا شامل ہے۔

ڈریگن بال زی کے مداح سوشل میڈیا پر امریکی شخص کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ہزاروں لوگوں نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جوائن کیا اور تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ امریکی شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹپس بھی دیتے ہیں۔

جاپانی کارٹون کریکٹر ماسٹر روشی ایک مقبول کریکٹر ہے جس نے ایک عرصے تک اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ کچھوے کے جوگی کے نام سے مشہور یہ کریکٹر حیرت انگیز کمالات دکھاتا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کریکٹر کی شہرت جاپان سے نکل کر دنیا کے کونے کونے میں پھیل گئی تھی۔


View this post on Instagram

Have a little workout here and there

A post shared by IFBB PRO Nhon Ly (@master_roshi_real_life) on Nov 2, 2017 at 3:52am PDT

The post 55 سالہ شخص نے اپنے جسم کو کارٹون کریکٹر ’ماسٹر روشی‘ کے قالب میں ڈھال لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://bit.ly/2Gy950L