اسلام آباد: ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس گزشتہ سال کی بہ نسبت 40 ارب روپے کم اکٹھا ہوا جس کے باعث شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ایف بی آر کے ممبران لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور اور ممبر آپریشن سیما شکیل نے ایف بی آر افسران کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں ریلیف کی وجہ سے ٹیکس اہداف میں کمی کا سامنا تھا، اس کے علاوہ پی ایس ڈی پی میں کمی کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایف بی آر حکام نے کہا کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 200 بلین روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس گزشتہ سال کی نسبت 40 ارب روپے کم اکٹھا ہوا، انکم ٹیکس میں 9 بلین کی کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر گزشتہ سال سے 43 ارب کم ٹیکس اکٹھا ہوا اور سیلز ٹیکس کی مد میں گزشتہ سال سے 29 ارب روپے کم اکٹھے ہوئے۔
The post ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 40 ارب روپے کمی کا سامنا ہے، ایف بی آر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2HPcE4g
