سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش

لاہور: سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی کے خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی عرب نے حکومت پنجاب کے دو پاور پلانٹس خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کی منہ مانگی قیمت بھی پوچھ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کی پیشکش پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے، کیوں کہ سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے اور بولی کے بغیر پلانٹس بیچنے کے لیے پیپرا قواعد و ضوابط سے استثنیٰ دینا ہو گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں اور ان کے استقبال و قیام کے حوالے سے حکومت پاکستان نے خصوصی اور فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

 

The post سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2SRkU7O