مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا۔

بھارتی فوج کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی، جس کے نتیجے میں 12 بھارتی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2DF4Ah6