العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد

 اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست نامکمل قراردے کرواپس کردی۔ رجسٹرارآفس نے نوازشریف کے وکلا کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست مکمل کرکے جمع کرائیں۔

درخواست میں استدعا  کی گئی تھی کہ مرکزی اپیل کا فیصلہ آنے تک سزامعطل کی جائے،  احتساب عدالت کا فیصلہ غلط فہمی اور قانون کی غلط تشریح پرمبنی ہے، دستیاب شواہد کو درست اندازمیں نہیں پڑھا گیا، ملزم کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کواحتساب عدالت نے سنے بغیرفیصلہ سنایا، احتساب عدالت کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے، احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، اس لیے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوچکی ہے اوراس کے خلاف اپیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی زیرسماعت ہے۔

The post العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AoGM0c