کرپشن اور بدانتظامی کی نذر ہونے والے اداروں کا بوجھ عام آدمی برداشت کررہا ہے، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرپشن اور بدانتظامی کی نذر ہونے والے اداروں کا بوجھ عام آدمی برداشت کررہا ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ادارے  بد انتظامی، کرپشن اور مفادات کی نذر ہوئے اور ان کا بوجھ عام آدمی مسلسل برداشت کررہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے میں جاری اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ ہوا بازی محمد سومرو، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، سینٹر فیصل جاوید اور چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل اسد محمود ملک شریک ہوئے۔

چئیرمین پی آئی اے  ائیر مارشل اسد محمود ملک نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کرپشن اور بدعنوانیوں کا خاتمہ کرنے، مالیاتی خسارے میں کمی لانے اور سروس کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اور ادارے کی حالتِ زار بہتر بنانے، منظم اور پروفیشنل طریقے سے چلانے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، جب  کہ آئندہ 3 ماہ اور لانگ ٹرم پلان کے حوالے سے بھی بتایا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قومی ادارے  بد انتظامی، کرپشن اور مفادات کی نذر ہوئے، اور ان اداروں کا بوجھ عام آدمی اور ٹیکس دہندگان کو مسلسل برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔  قومی ائیرلائن ہونے کے ناطے پی آئی اے ملک کی پہچان ہے، اس کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے چئیرمین پی آئی اے کو مربوط اور جامع بزنس پلان کوجلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے خسارے پر قابو پا کر پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنا کر اپنے پاوٴں پر کھڑا کیا جائے گا۔

The post کرپشن اور بدانتظامی کی نذر ہونے والے اداروں کا بوجھ عام آدمی برداشت کررہا ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2F1bfVZ