امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

 اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔ وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل، بارڈرمینجمنٹ اورافغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار روزہ ہوسکتا ہے، وہ پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات پر رضا مند کرنے کے لئے درخواست کریں گے۔

اس سے قبل زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کے شیڈیول میں امریکی حکام کی جانب سے دو بارتبدیلی کی گئی تھی جس کے باعث ان کی پاکستان آمد تاخیر کا شکارہوئی۔

The post امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2FBGC97