کراچی: دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی کرکٹر فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں پابندی کا سامنا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو پر اُردو میں فقرے بازی
ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو‘‘۔
ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر اسٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔
The post سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنے پر پابندی کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2RVoXjl