حوصلے بلند ہیں جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حوصلے بلند ہیں جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے، کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، اور ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گا، حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسملبی کے باہر کسانوں نے آلو کی قیمت نہ بڑھانے پر احتجاج کیا تھا تاہم پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا تھا۔

The post حوصلے بلند ہیں جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2T1pEoo