سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس؛ چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس؛ چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس جاری ہے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلا تنظیموں کے نمائندگان موجود ہیں تاہم جسٹس منصورعلی شاہ نے ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔

چیف جسٹس کی طرح ملک کا قرض اتارنا چاہتا ہوں، جسٹس کھوسہ

سپریم کورٹ کے شسینئیر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فل کورٹ ریفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ جڑے ہوئے بچوں کی طرح ہیں جو آج الگ ہو جائیں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی انسانی حقوق سے متعلق خدمات یاد رکھی جائیں گی، میں بھی چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرح ملک کا قرضہ اتارنا چاہتا ہوں، مقدمات کی تاخیر کے خلاف ڈیم بناؤں گا، عرصہ دراز سے زیر التواء مقدمات کا قرض اتاروں گا، 3 ہزار ججز 19 لاکھ مقدمات نہیں نمٹا سکتے۔

چیف جسٹس کے تعلیم اور پانی پر شاندار فیصلے دیے،اٹارنی جنرل 

اٹارنی جنرل نے ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے 20 سال تک بطورجج خدمات سر انجام دیں، فراہمی انصاف میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، چیف جسٹس کو از خود نوٹسز پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن انہوں نے صحت، تعلیم اور پانی کے معاملات پر شاندار فیصلے دیئے۔

ججز کی تقرری کا طریقہ درست نہیں،صدرسپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ کچھ عرصے سے ججز کے لہجےمیں ترشی بڑھ جاتی ہے،ججز کےلہجے میں ترشی عدالت اور وکیل کو بنیادی مقصد سے ہٹا دیتی ہے، وکلاء اور ججوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ سائلین کے ذہنوں کو متاثر کرتا ہے۔ وکیل کو حقائق بیان کرنے اور دلائل دینے کا موقع نہیں دیا جاتا، عدلیہ اور بار ایک گاڑی کے پہیے لیکن اب ایک پہیہ صرف اضافی ہے۔ حکومتی اور انتظامی امور میں بے جا مداخلت سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، ازخود نوٹس کی کثیر تعداد سے عام مقدمات میں تاخیر ہوتی ہے۔ ازخود فیصلے پر نظر ثانی یا اپیل کا حق دیا جانا چاہیے۔

صدرسپریم کورٹ بار نے کہا کہ ججز کی تقرری کا طریقہ درست نہیں، ججز کو ہٹانے کا طریقہ کار میں بھی بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ خلفاء کا احتساب سر عام ہو سکتا ہے تو قاضی کا کیوں نہیں؟، دوسرے ممالک میں ججز کا محاسبہ پارلیمنٹ کرتی ہے، کئی ججز سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلوں کےبعد چلے گئے جب کہ اسلام آباد اور لاہورہائیکورٹ کے ایک ،ایک جج کو الزامات سے مبرا قرار دیا گیا، اس عمل سے سپریم جوڈیشل کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

 

The post سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس؛ چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TPeR0u