طور خم میں جعلی دستاویزات رکھنے پر والد کے ساتھ بچہ بھی گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

طور خم میں جعلی دستاویزات رکھنے پر والد کے ساتھ بچہ بھی گرفتار

طورخم میں جعلی دستاویزات رکھنے پر والد کے ساتھ معصوم بچے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے طورخم میں کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات  رکھنے پر باجوڑ سے تعلق رکھنے والا عبدالحسن  کو کمسن بیٹے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد غلطی کا احساس ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کو رہا کردیا، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے کہا کہ گرفتار شخص کو جعلی دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا تھا لیکن بچے کو گرفتار نہیں کیا۔

The post طور خم میں جعلی دستاویزات رکھنے پر والد کے ساتھ بچہ بھی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2HlvQGw