بطور چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بطور چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا

 اسلام آباد: بطور چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کمرہ نمبر 1 سے عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کمرہ نمبر 1 سے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے منشیات کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ دونوں ماتحت عدالتوں نے ملزم کو سزا سنائی، میرے نزدیک یہ کیس قابل سماعت نہیں، کیمیکل معائنہ میں پروٹوکول نہیں دیے گئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ملزم کی سزا کم ہونے کے بجائے ذیادہ ہو جائے۔ فریقین کے دلائل سنے کے بعد عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

The post بطور چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Dgs6Sn