نیو جرسی: ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کے سامنے کھڑے ہوکر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے لوٹے ہوئے پیسے ان زکوۃ چوروں سے واپس لیے جائیں علیمہ خان بے نامی دار ہے اس جائیداد کے اصل مالک عمران خان ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نیوجرسی سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یہ پاکستانی اداروں پر بھی سوالیہ نشان ہے، پاکستان سے لوٹے ہوئے پیسے ان زکوۃ چوروں سے واپس لئے جائیں۔
عابد شیر علی نے کہا کیا کپڑے سینے سے یہ گھر، دوبئی اور لندن کے فلیٹس خریدے جا سکتے ہیں، پاکستان کی خواتین نے اپنے زیور بیچ کر یہ پیسے شوکت خانم کے لئے دیئے تھے، یہ جائیداد شوکت خانم کے زکوۃ کے پیسوں سے بنائی گئی ہے۔ آپ کو حساب دینا ہوگا کہ پاکستان کے قوم کے پیسوں کا کس طرح استعمال کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں، علیمہ خان
ن لیگی رہنما عابد شیر علی نےکہا علیمہ خان نے ایلے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی جائیدادیں بنائیں ہیں، یہ پیسے علیمہ خان لوٹ کر لے آئی ہے، میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کروں گا کہ اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے، علیمہ خان بے نامی دار ہے اس جائیداد کا اصل مالک عمران خان ہے۔
واضح رہے کہ چندروز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری خواتین سلائی مشین سے روزگار کمارہی ہیں، میں 20 سال سے کام کررہی ہوں، میری امریکا سمیت تمام جائیدادیں ظاہر کی ہوئی ہیں جاہیں تو میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کرلیں۔
The post عابد شیرعلی نے علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کی ویڈیو جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Mk2c35
