فاٹا کی صوبائی نشستوں سے متعلق آرڈیننس منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فاٹا کی صوبائی نشستوں سے متعلق آرڈیننس منظور

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فاٹا کی صوبائی نشستوں کے حوالے سے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی  کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے فاٹا کی صوبائی نشستوں کے حوالے سے آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس جاری ہونے کے بعد فاٹا کی صوبائی نشستوں پر بروقت انتخابات کا انعقاد ہو سکے گا، آرڈیننس جاری نہ ہونے کے باعث فاٹا کی 16 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کا کام تاخیر کا شکار تھا۔

الیکشن کمیشن کو فاٹا کی حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ 31 اکتوبر تک تیار کرنا تھا، الیکشن ایکٹ 2017 میں فاٹا کی ایف آرز کو صوبائی اسمبلی کا حلقہ بنانے کا قانون موجود نہیں تھا۔

The post فاٹا کی صوبائی نشستوں سے متعلق آرڈیننس منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2F28jrU