فائرنگ کرکے میاں بیوی کو زخمی کرنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فائرنگ کرکے میاں بیوی کو زخمی کرنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

 کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کو زخمی کرنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

کورنگی میں اتوار کی شب فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 2 پولیس اہلکاروں زاہد اور مجید کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

واضح رہے کہ اتوار کو کورنگی میں پولیس کی فائرنگ سے خاتون ثاقبہ اور اس کا شوہر عدنان زخمی ہوئے تھے جب کہ مقدمے میں نامزد دونوں پولیس اہلکاروں کو واقعے کے دن ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

The post فائرنگ کرکے میاں بیوی کو زخمی کرنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2FTAU2h