فیصل آباد: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل نہ کرکے صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات ہمیں کل موصول ہوئیں ہیں جس میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔
ڈاکٹر عدنان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونا چاہیے، انہیں اسپتال میں داخل نہ کرکے ان کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔
The post اسپتال میں داخل نہ کرکے نواز شریف کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، ڈاکٹر عدنان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2RJE8wr