کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات اور مؤقف سے یو ٹرن لیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں لیکن جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذرہیں، وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات ومؤقف سے یوٹرن لیں، حالات کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔
The post وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات اور مؤقف سے یو ٹرن لیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SDVU0s