شام میں داعش کو شکست دے دی ہے، امریکی نائب صدر مائیک پنس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شام میں داعش کو شکست دے دی ہے، امریکی نائب صدر مائیک پنس

 واشنگٹن: شام میں داعش کے حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعوی کیا ہے کہ شام میں داعش کو شکست دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ شام میں داعش کو شکست دے کر خلافت کو ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے خطاب سے کچھ دیر قبل شمالی شام میں ہونے والے داعش کے خودکش حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا جس میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان

تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکا شام میں داعش کو مکمل شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوا اور مائیک پنس کے بیان سے قبل داعش کا خودکش حملہ اس کی دلیل ہے۔

شام کے شہر منبج میں گذشتہ روز خود کش حملے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں خود کش حملہ، 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں داعش کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم ان کے اس فیصلے متعدد امریکی حکام کو اختلافات ہیں جس کے نتیجے میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی عہدفے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

The post شام میں داعش کو شکست دے دی ہے، امریکی نائب صدر مائیک پنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2QV1w4Q