مشرفی مرتضیٰ نے بنگلہ دیشی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مشرفی مرتضیٰ نے بنگلہ دیشی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

ڈھاکا:  بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ نے ملکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔

وہ رکن پارلیمنٹ بننے والے پہلے متحرک انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے، حکمران عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں شریک مشرفی نے اپنے حلقے میں 96 فیصد ووٹ لیے، انھوں نے انتخابی مہم کا آغاز 22 دسمبر سے کیا تھا تاہم اب ان کی پوری توجہ کرکٹ پر ہوگی۔

مشرفی5 جنوری سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن رنگپور رائیڈرز کی قیادت سنبھالیں گے، اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کا سفر کرے گی، جہاں اسے3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹیسٹ کھیلنے ہیں، ٹائیگرزآئرلینڈ کی شمولیت سے ون ڈے ٹرائنگولر سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔

 

The post مشرفی مرتضیٰ نے بنگلہ دیشی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2AiVvtt