وزیراعظم کی عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں کو تنبیہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کی عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں کو تنبیہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ تمام چیف سیکرٹریز کو ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں تکلیف پر باقاعدہ معذرت کی جائے۔

The post وزیراعظم کی عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں کو تنبیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TVCDYP