ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے سال نو کا جشن بھرپور انداز میں منایا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے سال نو کا جشن بھرپور انداز میں منایا

ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز  نے سال نو کا جشن بھر پور انداز میں منایا زیادہ تر کھلاڑیوں نے اپنی بیگمات کے ساتھ خوب ہلہ گلا کر کے نہ صرف نئے سال کو خوش آمدید کہا بلکہ اپنے پرستاروں کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے سال کے پہلے دن کو اپنی فیملیز کے ساتھ منایا، دونوں اسٹار کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں کرکٹرز اپنی اپنی شریک حیات کے ساتھ مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر میں شعیب ملک ایک سیلون میں اکیلے دکھائی دیتے ہیں تاہم انہوں نے نئے سال کے نئے دن اپنا ہیر اسٹائل ضرور تبدیل کیا ہے۔

قومی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز نے باکو میں سال کا پہلا دن منایا اور اپنے پرستارں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر آتش بازی کی تصویر بھی شیئر کی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سال نو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ سڈنی جبکہ دنیا کے ممتاز فٹبالر کرسٹیانو نے اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں خوشی کا یہ دن منایا۔

نیوزی لینڈ کرکٹرز کولن منرو اور ٹرینٹ بولٹ ساحل سمندر گئے جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنانے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

The post ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے سال نو کا جشن بھرپور انداز میں منایا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2F23puy