وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال رپورٹ پیش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال رپورٹ پیش

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ پیش کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جب کہ سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل اور 2 کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جے آئی ٹی نے مقتول خلیل اور ان کی فیملی کو بے گناہ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے جب کہ ذیشان نامی شخص کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

The post وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال رپورٹ پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2T7sXKH