پشاور میں غیر ملکی خواتین سیاح سیر کرنے پہنچ گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں غیر ملکی خواتین سیاح سیر کرنے پہنچ گئیں

پشاور: طویل عرصے بعد پشاور میں غیر ملکی خواتین سیاح سیر کرنے پہنچ گئیں۔

پشاور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے لگا ہے، طویل عرصے بعد غیر ملکی خواتین سیاح پشاور کی سیر کرنے پہنچ گئیں، 2 اطالوی خواتین نے پشاور کے مشہور بازاروں مینا بازار، سیٹھی ٹاؤن، گھنٹہ گھر، چوک یادگار، گور گھٹری، نمک منڈی، ہریٹیج ٹریل کا دورہ کیا، خواتین نے اس دوران ثقافتی زیور اور لباس خریدے  جب کہ پشاور کے روایتی کھانے بھی کھائے۔

اطالوی سیاح خواتین نے تاریخی مقامات گھنٹہ گھر اور 1837 میں بننے والے سیٹھی ہاؤس کا بھی دورہ کیا، خواتین سیاح لوارا اور ڈارا نے پشاور میں مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشاور ایک محفوظ، سیاحتی اور تاریخی شہر ہے اور جو بھی غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں، وہ پشاورکی سیر ضرور کریں۔

محکمہ سیاحت کے ڈی جی ٹورازم محمد علی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں نے پشاور آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں سری لنکا اور سوئزرلینڈ کے سیاحوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

The post پشاور میں غیر ملکی خواتین سیاح سیر کرنے پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TVhxtr