سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کو وسیع معاشی مواقع ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سی پیک منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے سی پیک منصوبو ں پرکام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے اورسی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے چینی تجربے سے فائدہ اٹھاسکتا ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سی پیک اقتصادی زونزپرکام تیزکرنے کیلئے چارہفتے میں سفارشات دیں۔

The post سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2QXKpPQ