رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا دیا گیا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے، ترجمان بلاول بھٹو - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا دیا گیا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے، ترجمان بلاول بھٹو

 اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ  مشیر تجارت رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کی تعمیر کا دیا گیا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے۔

ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بیان میں کہا ہے کہ اپنے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے کر عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لے لیا، مفادات کے ٹکراؤ کی بنا پر رزاق داؤد کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے اور رزاق داؤد کو فوری طور پر حکومتی امور سے الگ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مشیر تجارت کی کمپنی کو ٹھیکہ ملنے سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کے اندر بیٹھے لوگ اربوں رپے کے قومی وسائل آپس میں بانٹ رہے ہیں اب چیزیں منظر عام آئیں تو ایسے کئی اور گھپلے سامنے آئیں گے۔

اسے بھی پڑھیں: عبدالرزاق داؤد کی کمپنی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا

نیب پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک مشیر کی کمپنی کو ٹھیکہ دینا براہ راست نیب کا معاملہ ہے اور اس معاملے پر  نیب کا متحرک نہ ہونا جانبداری ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی بولی میں ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا نے بھی حصہ لیا تھا  تاہم ڈیسکون نے چینی کمپنی گھیزوبا کے ساتھ مل کر 309 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کرلیا تھا۔

عبدالرزاق داؤد ڈیسکون کے بانی ہیں تاہم وزیراعظم کا مشیر بننے کے بعد انہوں نے کمپنی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔ اب ان کے بیٹے تیمور داؤد ڈیسکون کے چیئرمین ہیں۔

The post رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا دیا گیا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے، ترجمان بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2To6Dwa