سعودیہ تاریخ کی بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے،اسد عمر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودیہ تاریخ کی بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے،اسد عمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے انکشاف کیاہے کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے۔

اسد عمر نے کہا گیند ہمارے کورٹ میں ہے، صرف اگلے ہفتے کابینہ نے منظوری دینی ہے اور ہم باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔اسد عمر کامزید کہنا تھا کہ انھیں سعودی ولی عہد کے پیغامات بھی مل رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ  ولی عہد محمد بن سلمان کے معاملات میں تیزی کیلیے مسلسل پیغام وصول ہو رہے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل سعودی عرب پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوئی، جس سے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 26 کروڑ ڈالر ہو گئے، ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں ملے گی۔

The post سعودیہ تاریخ کی بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے،اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2Athz4u