پی ایس ایل 4 کا آفیشل سونگ ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرپایا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ایس ایل 4 کا آفیشل سونگ ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرپایا

لاہور: پی ایس ایل 4 کا آفیشل سونگ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرپایا اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔

اداکار وگلوکار فواد خان کی آواز میں ریکارڈ کیے جانیوالے نغمے کے عوام بڑی بیتابی سے منتظر تھے، گزشتہ دنوں اسے ریلیز کیا گیا تو زیادہ پذیرائی حاصل نہیں ہوئی، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تنقید ہوتی رہی۔

بیشتر کا کہنا تھا کہ اس میں گزشتہ تینوں ایڈیشنز کے گانوں جیسا جوش اور جذبہ نہیں،آواز اور موسیقی کا تال میل بھی کمزور نظر آتاہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز کے گیت علی ظفر نے گائے تھے لیکن سب سے زیادہ مقبولیت سیزن ٹو کے نغمے ’’سیٹی بجے گی‘‘ کو ملی جو پی ایس ایل کی پہچان بن گیا۔ چند صارفین نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ اس بار کا تجربہ ناکام ہونے کے بعد بہتر یہی ہے کہ ’’سیٹی بجے گی‘‘  کو مستقل طور پر آفیشل سونگ کے طور پر اپنا لیا جائے۔

 

The post پی ایس ایل 4 کا آفیشل سونگ ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرپایا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2FLXt9i